بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 18 مارچ 2012 ,‭ 16:06 GMT 21:06 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

بھارت کی فتح میں بلے باز ویرات کوہلی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ انھوں نے بائیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو تیراسی رنز بنائے اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر بھارت کو جیتنے کے لیے تین سو تیس رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارت کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ صفر پر گوتم گھمبیر کی صورت میں گری تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کی دوسری وکٹ ایک سو تینتیس سکور پر تندولکر کی گری جنھوں نے باؤن رنز بنائے۔

اس کے بعد کوہلی اور شرما کے درمیان ایک سو بہّتر رنز کی شراکت داری ہوئی۔

شرما 68 رنز پر عمر گل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ کوہلی بھی عمر گل کی گیند پر ایک سو تیراسی رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس وقت تک بھارت کا سکور تین سو اٹھارہ رنز ہو چکا تھا۔ بھارت نے سینتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو تیس رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کے محمد حفیظ، سعید اجمل نے ایک ایک اور عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو انتیس رنز بنائے۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا۔

پاکستان نے اوپننگ بلے بازوں محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے سنچری سکور کی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ دو سو چوبیس رنز پر ناصر جمشید کی گری جو ایک سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مجموعی سکور میں ایک رن کے اضافے کے ساتھ ہی محمد حفیظ ایک سو پانچ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے علاوہ یونس خان نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چونتیس گیندوں پر باؤن رنز بنائے، عمر اکمل نے اٹھائیس اور شاہد آفریدی نے نو رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے پروین کمار اور ڈائنڈا نے دو دو، عرفان پٹھان، ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ سے قبل پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچ جیت چکا تھا جبکہ بھارت کو ٹورنامنٹ میں موجود رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ پہلے ہی پکی کر لی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔