دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ایشیا کپ کا فاتح

پاکستان کی جیت تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹڈیم میں پاکستان ایشیا کپ کا فاتح بن گیا

ایشیا کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو رنز سے شکت دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

میچ کی آخری بال پر بنگلہ دیش کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے چار رنز درکار تھے لیکن وہ صرف ایک رنز بنا پائی۔

تفصیلی سکورکارڈ

بنگلہ دیش کے جانب سے سب سے زیادہ سکور شکیب الحسن نے بنایا۔ انہوں نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انہیں اعزاز چیمہ نے بولڈ کیا۔

میچ کے اختتام پر محمد اللہ 17 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ حسین نے کوئی رن نہیں بنایا تھا۔

باقی کھلاڑیوں میں تمیم اقبال نے ساٹھ رنز بنائے اور عمر گل کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ناظم الدین 16 رنز بنا کر شاہد آفریدی، جبکہ اسلام بغیر کوئی رن بنائے سعید اجمل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ناصر حسین نے 28 رنز بنائے اور وہ بھی عمر گل کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مشفقر الرحیم 10، مرتضیٰ 18، اور رزاق 6 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محتاط آغاز کے بعد بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ اڑسٹھ کے مجموعی سکور پر گری۔ ناظم الدین نے 16 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کی گیند پر یونس خان نے ایک عمدہ کیچ لیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

اس سے اگلے ہی اوور میں سعید اجمل کی گیند پر جہور الاسلام کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اس دفعہ یونس خان نے پہلی سلپ پر یہ کیچ پکڑا۔

پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھتیس رنز سکور کیے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس کی پہلی وکٹ سولہ رنز پر گری جب جمشید صرف نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ تین رنز کے اضافے سے گری جب یونس خان ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

تیسری وکٹ مصباح الحق کی گری جو رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے تیرہ رن بنائے۔

اس کے تھوڑی دیر بعد ہی اوپنر محمد حفیظ بھی چالیس کے ذاتی سکور پر پویلین واپس ہوگئے۔ انہوں نے عبد الرزاق کی ایک گيند پر اپنا آسان سا کیچ تھما دیا۔

ستّر کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چار وکٹیں گر گئی تھیں اور اس کے بعد عمر اکمل اور حماد اعظم نے اننگ کو سنبھالا۔ لیکن جب سکور ایک سو انتیس پر پہنچا تو حماد بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے تیس رنز بنائے۔

ان کے جاتے ہی عمر اکمل بھی تیس رن بنا کر پویلین واپس ہوئے جن کا کیچ مشفق الرحمان نے پکڑا۔

شاہد آفریدی بائیس گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 52 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ انہوں نے چار چوکے مارے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مرتضیٰ، شکیب اور رزاق نے دو دو، اور نظم الحسین اور محموداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں