سری لنکا کو انگلینڈ پر209 رنز کی برتری

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سری لنکا کی پہلی اننگز کی خاص بات جے وردھنے کے ایک سو اسی رنز تھے

سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز سری لنکا کو انگلینڈ پر دو سو نو رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

منگل کو کھیل کے دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکا کا دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 84 سکور تھا۔

منگل کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے 289 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا اپنے سکور میں صرف انتیس رنز کا اضافہ کر سکا اور تین سو اٹھارہ کے سکور پر اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی پہلی اننگز کی خاص بات جے وردھنے کے ایک سو اسی رنز تھے جو انہوں نے بائیس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائے۔

انگینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا اور صفر پر اس کی پہلی وکٹ جبکہ بانوے رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

انگلینڈ کے ٹیم میں بیل کے علاوہ کوئی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکا اور ساری ٹیم 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بیل نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے باؤن رنز بنائے۔

سری لنکا کے ہیرتھ چھ وکٹوں کے ساتھ نمایاں بالر رہے۔

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، اس کے چودہ کے مجموعی سکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

منگل کو میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکا کا سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز تھا، کریز پر چندی مال سترہ اور رندیو دو رنز کے ساتھ کھڑے تھے۔

انگینڈ کے سوان نے بارہ اوورز میں اٹھائیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں