ہیراتھ کی چھ وکٹیں، انگلینڈ کو شکست

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ہیراتھ نے 97 رنز سے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں

سری لنکانے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پچھتر رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ نے چوتھے روز کا کھیل ایک سو گیارہ رنز پر دو وکٹوں کے نقصان سے شروع کیا۔ انگلینڈ کو جیتنے کے لیے دو سو انتیس رنز درکار تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا جب پیٹرسن تیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹروٹ نے عمدہ کھیل پیش کیا اور سنچری سکور کی لیکن وہ میچ بچانے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے چوتھے روز ٹروٹ کے بعد پرائر ہی ایک کھلاڑی تھے جنہوں نے سری لنکا کی بالنگ کا جم کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے 41 رنز سکور کیے۔

پرائر کے آؤٹ ہوتے ہی انگلینڈ کے بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے 97 رنز سے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ رندیو نے چار۔

اس سے پہلے بدھ کو سری لنکا نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور دو سو چودہ رنز پر اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ گئے۔

سری لنکا نے انگلینڈ کو فتح کے لیے 339 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سوان چھ وکٹوں کے ساتھ نمایاں بالر رہے، انہوں نے پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔

339 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی اڑتالیس رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھیں تاہم بعد میں ٹرؤٹ اور پیٹرسن نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرے دن کے اختتام پر دونوں بلترتیب چالیس اور انتیس رنز پر کھیل رہے تھے۔

اسی بارے میں