بنگلہ دیش رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپریل کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفیٰ کمال نے بیان میں کہا ’پاکستان کی عوام کو کرکٹ سے محروم رکھا گیا ہے اور ہمیں لگا کہ ان کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ ہم نے جب سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے لاہور اور کراچی کا دورہ کیا تو ہمارا پرتپاک استقبال کیا گیا۔‘

آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش پاکستان میں ایک ایک روزہ میچ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

یہ دو میچ پاکستان میں سنہ دو ہزار نو کے بعد پہلے عالمی سطح کے میچ ہوں گے۔ دو ہزار نو میں سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے کوئی ملک بھی پاکستان اپنی ٹیم بھیجنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

آئی سی سی نہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے سکیورٹی پلان فوری طور پر مانگا ہے۔

آئی سی سی کی ٹیم اس پلان کے ملنے کے بعد اپنے طور پر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پی سی بی کے منصوبے کے تحت تمام کھلاڑیوں کی حفاظت کے مربوط انتظامات کیے گئے ہیں۔

پچھلے ماہ آئی سی سی نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے لیے غیر جانبدار ایمپائرز کی شرط ہٹا دی جائے گی۔

اسی بارے میں