پورٹ آف سپین: آسٹریلیا 208 پر پانچ آؤٹ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

پورٹ آف سپین میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو آٹھ رنز بنائے ہیں۔

کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل ہسی اور میتھیو ویڈ کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایڈورڈ کوون نے اننگز کا آغاز کیا۔

اس کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف تراسی رنز کے مجموعی سکور پر ان کے تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے چھپن اور کپتان مائیکل کلارک نے پینتالیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روچ نے دو، شیلنگ فورڈ نےدو اور ڈینونری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پیر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیلصہ کیا تھا۔

تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دے تھی۔

اسی بارے میں