جنید خان کو کاونٹی کھیلنے کی اجازت

جنید خان تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption جنید خان گزشتہ سیزیز میں لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر جیند خان کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

جیند خان متحدہ عرب امارت میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں کاونٹی کھیلنے کی اجازت دینے سے گریز کر رہا تھا۔

لنکا شائر کاونٹی کرکٹ کلب کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جیند خان لنکا شائر کی طرف سے فرینڈز لائف ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

لنکا شائر اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں طے پایا ہے کہ جب بھی پاکستان کو جنید خان کی ضرورت ہو گی وہ دستیاب ہو گا۔

محمد جنید خان نے اپنے کیریئر کا آغاز زمبابوے کے خلاف کیا تھا۔ متحدہ عرب امارت میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ہی میچ میں انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور صرف اڑتیس رن کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جنید خان چوبیس دسمبر انیس سو نواسی کو خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے۔ وہ ایبٹ آباد کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے اور وہ پینتیس میچوں میں169 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اسی بارے میں