مارلن سیموئل اور دنیش رام دین کی واپسی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سترہ مئی سے لارڈز میں شروع ہو گی

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سترہ مئی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے بلے باز مارلن سیموئل اور وکٹ کیپر دنیش رام دین کو طلب کر لیا ہے۔

دونوں کھلاڑی کریگ براتھ ویٹ اور کارلٹن کے جگہ لیں جنہیں آسڑیلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ڈراپ کر دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں ان کی مصروفیت کی وجہ سے منتخب نہیں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گیل کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے کے بعد ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سترہ مئی سے لارڈز میں شروع ہو گی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت ڈیرن سامی کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹرینٹ بریج اور ایجبیسٹن میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ڈیرن براو، آندرے رسل اور سنیل نرائن بھی بھارت میں جاری آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شامل نہیں ہوں گے تاہم انہیں پولارڈ کے ہمراہ ایک روزہ میچوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے پر شین شلنگفرڈ کو واحد سپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں