رافیل ندال نے بارسلونا اوپن جیت لیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

سپین کے رافیل ندال نے بارسلونا اوپن کے فائنل میں ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کر ساتویں بارسلونا اوپن ٹائیٹل جیت لیا۔

عالمی نمبر دو رافیل ندال نے اپنے ہم وطن عالمی نمبر تین ڈیوڈ فیرر کو سات چھ، سات ایک اور سات پانچ کے فرق سے دو گھنٹے اور چالیس منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔

رافیل ندال وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے سات مرتبہ دو اے ٹی پی ایونٹس جیتے ہیں۔

اس سے پہلے رافیل ندال نے گزشتہ ہفتے مانٹو کارلو ماسٹرز کے فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جاگووچ کو چھ تین اور چھ ایک سے شکست دے کر مسلسل آٹھویں بار یہ ٹائیٹل جیتا تھا۔

میچ جیتنے کے بعد رافیل ندال نے سپین کے ٹی وی کو بتایا کہ کلے کورٹ پر کھیلا جانے والے یہ میچ اس سیزن کا سخت ترین مقابلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ فیرر نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم قسمت نے میرا ساتھ دیا۔

رافیل ندال نے انتیس اپریل سنہ دو ہزار دو کو رومن ڈیلگاڈو کو چھ چار اور چھ چار سے شکست دی تھی اور پورے دس سال بعد انہوں نے اپنے کیرئیر کا اڑتالیسواں ٹائیٹل جیت لیا۔

اسی بارے میں