میڈرڈ اوپن،راجر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر جانکو ٹپسارویک کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ عالمی نمبر سات چیک ریپبلک کے کھلاڑی ٹامس برڈِچ سے ہو گا۔

سیمی فائنل میچ میں راجرفیڈرر نے جانکو ٹپسارویک کو چھ دو، چھ تین سے شکست دی۔

راجرفیڈرر اگرمیڈرڈ اوپن جیتنے کی صورت میں نہ صرف تیسری بار یہ کپ جیتیں گے بلکہ رافیل ندال کا بیس ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔

پانچ ہفتوں کے بعد کسی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے راجر فیڈرر سیمی فائنل میں اپنے حریف پر شروع سے ہی حاوی رہے لیکن جانکو ٹپساوریک اپنے اس کھیل کا مظاہرے نہیں کر پائے جس کا انہوں نے کوارٹر فائنل میں کیا تھا۔

اس میچ میں انہوں نے سربیا کے نوواک یوکووچ کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

اسی بارے میں