لارڈز: انگلینڈ کی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ویسٹ انڈیز کے ابتدائی بیٹسمین ایک مرتبہ پھر ناکام رہے

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں صرف چھتیس رنز پر تین وکٹیں گنوا دی ہیں۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم تین سو اٹھانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات کپتان اینڈریو سٹراس کی عمدہ سینچری تھی۔

ویسٹ انڈیز نے جب اپنی دوسری اننگز شروع تو انہیں ایک بار پھر جلدی نقصان اٹھانا پڑے اور اس کی وکٹ چھتیس کے سکور پر گری۔ اسی سکور پر دو اور وکٹیں گرگئیں۔ شیو نارائن چندرپال اور ڈیون براؤ ویسٹ اننگز کی سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے جب انگلینڈ نے تیسرے روز کا کھیل شروع کیا تو اس جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان اینڈریو سٹراس فاسٹ بولر کیمار روچ کی گیند پر وکٹ کیپر رامدین کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین این بیل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اکسٹھ رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کیمار روچ اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر فاسٹ بولر گیبریئل نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔ کپتان ڈیرن سیمی نے دو جبکہ فیڈل ایڈرورڈز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں صرف دو سو تینتالیس رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے طرف سے شیو نرائن چندرپال کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے ناقابلِ شکست ستاسی رنز بنائے۔

اسی بارے میں