سٹراس اور پیٹرسن کی اچھی بیٹنگ

اینڈریو سٹراس تصویر کے کاپی رائٹ Other
Image caption سٹراس نے ٹیم کو اچھا آغاز دیا

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین نوٹنگھم کے مشہور کرکٹ گراؤنڈ ٹرینٹ برج میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکسٹھ رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ ایک سو تئیس رن پر گری تھی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی پہلی باری میں تین سو ستر رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے لیے مارلن سیموئیل اور کپتان ڈیرن سیمی نے سنچریاں بنائی تھیں۔

تازہ ترین سکور

انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراس اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ ان کے ساتھ کرِیز پر دوسرے بلے باز کیون پیٹرسن ہیں۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلسٹر کک اور جانتھن ٹراٹ ہیں۔ ان دونوں کو رام پال نے آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم: باراتھ، پاول، ایڈورڈز، ڈیرن براوو، چندرپال، سیمیول، رام دین، ڈیرن سیمی، شلنگ ڈن، روچ اور رامپال۔

انگلینڈ کی ٹیم: ایلسٹر کک، اینڈریو سٹراس، جانتھن ٹراٹ، کیون پیٹرسن، بیل، بیر سٹو، پرایور، بریسنن، براڈ، سوان اور اینڈرسن۔

اسی بارے میں