ویسٹ انڈیز کو ایک اور شکست کا سامنا

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اکسٹھ کے مجموعی سکور پر ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں

نوٹنگھم کے مشہور کرکٹ گراؤنڈ ٹرینٹ برج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین جاری میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز ایک بار پھر شکست کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی صرف اکسٹھ رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں اور اسے انگلینڈ پر صرف تین رنز کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین سکور

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سمیوئیل اور کپتان ڈیرن سیمی ناٹ آؤٹ بیٹسمین ہیں۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے تیسرے روز جب بیٹنگ شروع کی تو اس یکے بعد دیگرے نقصان اٹھانے پڑے اور اس کی پوری ٹیم چار سو اٹھائیس رنز کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اور اس طرح انگلینڈ کو اٹھاون رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 370 رنز سکور کیے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پانچ کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ گری اور پھر تواتر سے وکٹیں گرتی رہیں۔

ہمیشہ مشکل وقت میں ٹیم کے کام آنے والے شیو نارائن چندر پال بھی کچھ نہ کر سکے اور صرف تیرہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی پویلین پہنچ چکے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے میڈیم فاسٹ بولر ٹم برسنین نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔

فاسٹ بولر اینڈرسن نے دو جبکہ سٹیو براڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم: باراتھ، پاول، ایڈورڈز، ڈیرن براوو، چندرپال، سیمیول، رام دین، ڈیرن سیمی، شلنگ ڈن، روچ اور رامپال۔

انگلینڈ کی ٹیم: ایلسٹر کک، اینڈریو سٹراس، جانتھن ٹراٹ، کیون پیٹرسن، بیل، بیر سٹو، پرایور، بریسنن، براڈ، سوان اور اینڈرسن۔

اسی بارے میں