ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی فتح، سیریز برابر

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بائیس رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جواب میں سری لنکا کی ٹیم ننانونے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے نمایاں بلے باز کاپوگیدرا رہے جنہوں نے انیس رنز بنائے۔

پاکستان کے بالر محمد سمیع اور یاسر عرفات نے تین تین جبکہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے پاکستان کی اننگز کی خاص بات شاہد آفریدی کی نصف سنچری تھی جو انہوں نے تینتیس گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی اور باؤن رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر شاہد آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے۔

جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سینتیس رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

اسی بارے میں