رافیل ندال ساتویں بار فرنچ اوپن کے فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption رافیل ندال کی یہ ساتوں فرینچ اوپن فتح ہے۔

رافیل ندال نے پیر کو سربیا کے نوواک یوکووِچ کو مردوں کے فائنل مقابلے میں ہرا کر ساتویں بار فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا ہے۔

اس سے پہلے کسی بھی کھلاڑی نے یہ ٹورنامنٹ سات بار نہیں جیتا۔

ندال نے یہ میچ چھ چار، چھ تین، دو چھ اور سات پانچ سے جیتا۔ میچ کو بارش کی وجہ سے متعدد بار روکا گیا۔

اتوار کی شام ندال کی برتری تو برقرار تھی تاہم یوکووِچ میچ کا پانسا پلٹنے کی جانب گامزن لگتے تھے۔ بارش کی وجہ سے ملتوی ہوا اور بعد میچ جب پیر کی شام دوبارہ شروع کیا گیا تو ندال نے پہلے ہی سیٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔

رافیل ندال کا یہ گیارواں گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔

آج تک صرف تین کھلاڑیوں نے اس سے زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتے ہیں جن میں راجر فیڈرر (16)، پیٹ سیمپرس (14) اور رائے ایمرسن (12) شامل ہیں۔ چھبیس سالہ رافیل نڈال کو اس فہرست میں شامل ہونے کے بہت سارے مواقع ملیں گے۔

اسی بارے میں