’اپنی اہمیت ثابت کر دوں گا‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روی بوپارا کو امید ہے وہ کیون پیٹرسن کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ میں بھی اپنی اہمیت ثابت کر دیں گے۔

روی بوپارا اگست سنہ دو ہزار گیارہ سے انگلینڈ کی جانب سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے اور وہ پاکستان کے خلاف آخری ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

روی بوپارا کو امید ہے کہ وہ سنیچر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا ’ اگرچہ حالیہ کچھ عرصے سے میں انگلینڈ کی جانب سے زیادہ کرکٹ نہیں کھیل سکا تاہم اب میں اس کے لیے تیار ہوں اور اچھی فارم میں ہوں۔‘

روی بوپارا نے کہا کہ انہوں نے زخمی ہو جانے کی وجہ سے اپنے ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کا بہت سا موقع کھو دیا اور اب وہ ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کوچ اوٹی گبسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ایک روزہ میچوں میں بلے باز کرس گیل کی شمولیت سے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مضبوط ہو جائے گی۔

گبسن کے مطابق ہم نے ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے بہترین کھلاڑی کی کمی کو محسوس کیا۔

اسی بارے میں