بھارت: دو ٹینس ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ

تصویر کے کاپی رائٹ ap

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن ( اے آئی ٹی اے) نے لندن اولمپکس میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے لیے دو ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آئی ٹی اے کے صدر انیل کھنہ کا کہنا ہے کہ لینڈر پیس وشنو وردھان جبکہ مہیش بھوپتی اور روہن بوپنا دوسری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اے آئی ٹی اے کا یہ فیصلہ بھارتی ٹینس کھلاڑیوں کے درمیان اپنا ساتھی منتخب کرنے کے حوالے سے اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔

بھارت کے معروف ٹینس کھلاڑی مہیش بھوپتی اور روہن بوپنا نے لینڈر پیس کے ہمراہ کھیلنے سے منع کر دیا تھا جس کے جواب میں لینڈر پیس کا کہنا تھا کہ اگر بھوپتی اور بوپنا کو ایک ٹیم کے طور پر بھیجا گیا تو وہ مقابلے سے باہر ہو سکتے ہیں۔

بھوپتی اور بوپنا نے اے آئی ٹی اے کے فیصلے کو سراہا ہے تاہم لینڈر پیس کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں نے ایسوسی ایشن کا فیصلہ تسلیم کیا ہے یا نہیں۔

دوسری جانب اے آئی ٹی اے کے صدر انیل کھنہ نے پیس لینڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے مفاد کی خاطر تنظیم کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے لندن اولمپکس میں حصہ لیں۔

اسی بارے میں