انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption یلز انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لیے ایک سو تہتر رنز کا ہدف دیا جو جس نے انیس اعشاریہ چار اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کے باز ہیلز نے چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے ننانوے رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ہیلز انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بوپارہ 59 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کے رام پال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کے شہر ٹینٹ برج میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بہّتر رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمتھ نے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ستر جب کہ براوو نے 23 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے بالر فنِ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں