گال ٹیسٹ: پاکستان کو دو سو نو رنز سے شکست

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے پاکستان کو دو سو نو رنز سے شکست دے دی ہے۔

پہلی اننگز میں پاکستان پر تین سو بہتّر رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں سری لنکا نے جیت کے لیے پانچ سو دس رنز کا ہدف مقرر کیا تھا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم تین سو رنز بنا سکی۔

دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ کا آغاز ایک بار پھر اچھا نہیں تھا اور اٹھتیس رنز پراس کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس موقع پر یونس خان اور اسد شفیق نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی تاہم دونوں بالترتیب سّتاسی اور اسّی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ عدنان اکمل چالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے سورج راندیو اور کلاسیکرا نے تین تین، رنگنا ہیراتھ نے دو جبکہ فرنینڈو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے تیسرے دن کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا کے چار سو بہتر رنز کے جواب میں ایک سو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا دوسرا سب سے کم مجموعی سکور ہے اور آٹھ پاکستانی بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

اس سے پہلے پاکستان اس دورے پر سری لنکا سے ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک سے ہار چکا ہے۔

اسی بارے میں