مرے ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے ومبلڈن چمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں نکولے ڈیوڈنکو کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان مرے نے اپنے حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک، چھ ایک اور چھ چار سے شکست دی۔

اینڈی مرے کی گراس کورٹ میں رواں سال کی پہلی کامیابی ہے۔

مرے نے میچ جیتنے کے فوراً بعد بی بی سی سپورٹس کو بتایا ’پہلے دو سیٹس بہت اچھے تھے اور میرا آغاز بہت عمدہ تھا۔‘

واضح رہے کہ اینڈی مرے چھیاسی برس کے وقفے کے بعد کوئی بھی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے برطانوی مرد کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔

فریڈ پیری وہ آخری برطانوی ٹینس کھلاڑی تھے جنہوں نے سنہ انیتس سو چھتیس میں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا تھا۔

اس سے پہلے مرے آخری تین ومبلڈن چمپیئن شپ کے سیمی فائنلز تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔

اسی بارے میں