سپین یورو 2012 کے فائنل میں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

یورپی ممالک میں فٹ بال کےیورو سنہ دو ہزار بارہ کے مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں دفاعی اور عالمی چیمپیئن سپین نے ایک سنسنی خیر مقابلے کے بعد پرتگال کو دو کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے دی۔

مقابلے کی تصاویر

اس سنسنی خیز مقابلے میں جس کے مقررہ نوے منٹ اور اس کے بعد اضافی تیس منٹ میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی فیصلہ پینلٹی ہٹس پر ہوا۔

میچ کی دلچسپی اس وقت اپنے عروج پر پہنچ گئی جب دونوں ٹیموں کے گول کیپروں نے اپنی پہلی پہلی پینلٹی روک لی۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے دو دو گول کییے لیکن چوتھی پینلٹی پرتگال کے کھلاڑی برونو ایلوز نے لگائی جو گول کے جنگلے سے ٹکرا کر باہر آ گئی۔

لیکن اس کے بعد سپین کے کھلاڑی فیبریگاس کی لگائی ہوئی پینلٹی گول کے جنگلے سے ٹکرا کر گول کے اندر چلی گئی۔

اس طرح خوش قسمتی سے سپین یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

یورو دو ہزار بارہ کے مقابلوں کا دوسرا سیمی فائنل اٹلی اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

عالمی چیمپئن سپین نے گزشتہ نو عالمی سطح کے بڑے مقابلوں میں ناک آؤٹ میچوں میں بغیر کوئی گول کھائے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس میچ کو رونالڈو کے انفرادی بہترین کھیل اور سپین کے ٹیم کے درمیان مقابلے قرار دیا جا رہا تھا۔