آفریدی ٹی ٹوئنٹی سیزن نہیں کھیل سکیں گے

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ’شاہد آفریدی کے لیے ہیمپشائر کے دروازے کھلے ہیں‘

پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ویزہ کے مسائل کے باعث برطانوی کاؤنٹی ہیمشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیزن نہیں کھیل سکیں گے۔

آفریدی کو ہیمپشائر کی جانب سے پورا ٹی ٹوئنٹی سیزن کھیلنا تھا لیکن وہ پورے سیزن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

ہیمپشائر کے مینیجر گائلز بائٹ کے مطابق ٹیم کے صرف تین میچ باقی ہیں اور ٹیم کافی حد تک سیٹل ہو گئی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شاہد آفریدی کے لیے ہیمپشائر کے دروازے کھلے ہیں۔ پچھلے سیزن میں آفریدی نے شاندار پرفارمنس دی تھی اور ان کی کمی اس سیزن میں محسوس کی جارہی ہے۔

پچھلے سال ہیمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے آفریدی نے دس میچوں میں سترہ وکٹیں کی تھیں۔

اسی بارے میں