انگلینڈ: روی بوپارا کی ٹیم میں واپسی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

انگلینڈ کے بلے باز روی بوپارا کو جنوبی افریقہ کے خلاف اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں برطانوی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ستائیس سالہ روی بوپارا ایک سال کے وقفے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

روی بوپارا کو یارک شائر کاؤنٹی کے جونی بیرسٹو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تیرہ کھلاڑیوں پر مشتمل برطانوی سکواڈ میں گراہم سوان اور ٹم بریسنن بھی شامل ہیں۔

انگلینڈ کے سلیکٹر جیف ملر نے بی بی سی ریڈیو فائیو کو بتایا کہ روی نے اپنی کاررکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذہین کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جونی بیرسٹو بھی نوجوان اور ذہین کھلاڑی ہیں تاہم انہیں یارک شائر واپس جانے کی ضرورت ہے جہاں وہ اور زیادہ رنز بنائیں اور ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے مزید محنت کریں۔

ملر کا کہنا تھا کہ روی بوپارا کی ٹیم میں واپسی کی وجہ ان کی ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں میں عمدہ کاررکردگی کی وجہ سے ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی عمدہ کاررکردگی دکھائیں گے۔

اسی بارے میں