آخری میچ میں بھی ویسٹ انڈیز فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں بیس رنز سے شکست دے کر سیریز چار ایک سے جیت لی۔

پیر کو کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے دو سو اکتالیس رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں دو سو اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کی جانب سے ویلمسن نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے انھہتر رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز برینڈن مکلم رہے، انہوں نے سات چوکوں کی مدد سے تینتیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے پانچ بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندے تک نہ پہنچ سکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نائران نے پانچ جبکہ براوو اور بیسٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹیم نے مقررہ پچاس اووروں میں نو وکٹ کے نقصان پر دو سو اکتالیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے انسٹھ رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز ڈوائین براوو رہے انہوں نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تریپن رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز اور سودی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں