اولمپکس: دفاعی چیمپیئن ندال حصہ نہیں لے رہے

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption میں اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکتا اس لیے میں سپین کے کھلاڑیوں کے ہمراہ لندن نہیں جا رہا: ندال

اولمپکس ٹینس کے دفاعی چیمپیئن رافیل ندال لندن اولمپکس میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ ان کے مطابق وہ فٹ نہیں ہیں۔

سپین کے چھبیس سالہ ندال گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور وہ بیجنگ اولمپکس میں جیتے اولمپکس ٹائٹل کا دفاع نہیں کر پائیں گے۔

’یہ میرے کیریئر کا افسردہ ترین دن ہے کیونکہ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر پاؤں گا۔‘

گیارہ بار ارینڈ سلیم جیتنے والے ندال کو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں سپین کا جھنڈا اٹھا کر سپین کے کھلاڑیوں کی سربراہی کرنی تھی۔

ایک بیان میں ندال نے کہا ’میں اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکتا اس لیے میں سپین کے کھلاڑیوں کے ہمراہ لندن نہیں جا رہا۔ مجھے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں سوچنا ہے اور میں خود غرض نہیں بن سکتا۔ میں فٹ نہیں ہوں اس لیے میری جگہ کوئی اور کھلاڑی اولمپکس ٹینس میں حصہ لے گا۔‘

سپین کی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ندال کی جگہ عالمی رینکنگ میں تیسویں نمبر کے فلیچیانو لوپیز ٹینس میں حصہ لیں گے۔

اس کے علاوہ جمعہ کو سپین کی اولمپکس کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سا کھلاڑی افتتاحی تقریب میں سپین کا جھنڈا اٹھائے گا۔

اسی بارے میں