اولمپکس:کیمرون کے سات کھلاڑی لاپتہ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption لاپتہ ہونے والے کھلاڑیوں میں باکسر سرگے امبومو بھی شامل ہیں

اولمپکس میں افریقی ملک کیمرون کے دستے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک سے تعلق رکھنے والے سات کھلاڑی برطانیہ میں غائب ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کےمطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانچ باکسرز سمیت سات کھلاڑیوں نے معاشی مشکلات کی وجہ سے یورپ میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق کیمرون کے اولمپکس مشن کا کہنا ہے کہ خواتین کی فٹبال ٹیم کی ریزروو گول کیپر لاپتہ ہونے والی پہلی کھلاڑی تھیں۔

جون میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے اولمپک مشعل بردار پندرہ سالہ نیتنائل یمین بھی برطانیہ آ کر لا پتہ ہوگئے تھے۔ وہ ناٹنگھم میں اپنے ہوٹل سے غائب ہوئے تھے۔

کیمرون کے اولمپک دستے کے سربراہ ڈیوڈ اوجونگ نے کیمرون کی وزارتِ کھیل کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ ’جو باتیں افواہوں کے طور پر شروع ہوئی تھیں، وہ آخر کار سچ ثابت ہوئیں‘۔

انہوں نے خط میں بتایا کہ لاپتہ ہونے والے کھلاڑیوں میں تیراک پال ئی کین ئی دنگے، خاتون فٹبالر دروسیل نگاکو اور پانچ باکسر تھامس ایسومبا، کرسچن ادجوفاک، عابدون میولی، بلیئز یپمو اور سرگے امبومو شامل ہیں۔

اسی بارے میں