پالیکیلے: ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بھارت فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اس سے پہلے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو چار ایک سے شکست دی تھی

پالیکیلے میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو انتالیس رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی پوری ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اٹھارہ اوورز میں صرف ایک سو سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا کی جانب سے میتھیوز نے اکتیس جے وردھنے نے چھبیس اور تھرمین نے بیس رنز بنائے۔

ان تینوں بلے بازوں کے علاوہ سری لنکا کے کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

سری لنکا کے سات بلے بازوں کا سکور دوسرے ہندے تک نہ پہنچ سکا۔

بھارت کی جانب سے اشوک ڈینڈا نے چار اور عرفان پٹھان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچپن رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے اڑسٹھ جبکہ رائینہ نے چونتیس رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ایرنگا نے دو اور مینڈس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو چار ایک سے شکست دی تھی۔

ہمبنٹوٹا میں سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے اکیس رنز سے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو نو وکٹ سے شکست دی تھی۔

کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھارت نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے پانچ وکٹ سے میچ جیتا تھا اور برتری حاصل کر لی تھی۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی تھی۔

اسی بارے میں