محمد اکرم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ مقرر

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 اگست 2012 ,‭ 02:22 GMT 07:22 PST

محمد اکرم نے پاکستان کے لیے نو ٹیسٹ میچ اور تئیس ایک روزہ میچ کھیل رکھے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق فاسٹ بالر محمد اکرم کو ٹیم کا بالنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

محمد اکرم نے سنہ انیس سو پچانوے سے دو ہزار ایک تک کے عرصے میں پاکستان کے لیے نو ٹیسٹ میچ اور تئیس ایک روزہ میچ کھیل رکھے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ میں ایسکس، نارتھ ہیمٹن شائر، سیسیکس اور سرے کی نمائدگی بھی کی ہے۔

پی سی بی نے اس بات کا اعلان جمعے کے روز کیا۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ادارے کے ڈائریکٹر انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ محمد اکرم کی کارکردگی زیرِ غور رہے گی اور اگر وہ کامیاب رہے تو ان کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

سینتیس سالہ محمد اکرم متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ٹیم سے جا ملیں گے جہاں منگل کو پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔

کرکٹ سے متعلق معروف ویب سائٹ کریک انفو کے مطابق محمد اکرم پاکستان یا برطانیہ میں کسی بھی فرسٹ کلاس ٹیم کے کوچ نہیں رہے جس کا مطلب ہے کہ محمد اکرم اس عہدے کے لیے دیے گئے اشتہار میں بتائی گئی کم از کم شقوں پر پورے نہیں اترتے۔

ان کا کہنا ہے کہ اشتہار کے مطابق امیدواروں کے پاس بین الاقوامی سطح پر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ پانچ سال کا کوچنگ کا تجربہ ہونا چاہیے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔