حیدرآباد ٹیسٹ: نیوزی لینڈ مشکلات کا شکار

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 اگست 2012 ,‭ 03:41 GMT 08:41 PST

جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف حیدر آباد ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھ رنز بنا لیے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جیمز فرینکلن اکتیس اور کروگر وین بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید تین سو تیس رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم اور گپٹل نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف ننانوے رنز کے مجموعی سکور پر اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے بتیس اور برینڈن مکلم نے بائیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے تین اور اوجھا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت کی اننگز کی خاص بات اروند پجورا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو انٹسھ رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز مہندرا سنگھ دھونی رہے، انہوں نے تہتر رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیتن پٹیل نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔