پیرالمپکس: پہلا طلائی چین نے جیت لیا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 31 اگست 2012 ,‭ 19:25 GMT 00:25 PST

لندن میں چودہویں پیرالمپکس مقابلوں کے پہلے روز کے اختتام پر چین میڈیل ٹیبل پر چھ طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔

جمعرات کو مقابلوں کا پہلا طلائی تمغہ چین کی زانگ کیونگ نے شوٹنگ میں حاصل کیا۔

انہوں نے شوٹنگ میں خواتین کے مقابلوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

پیرالمپکس کے دس دلچسپ حقائق

میڈل ٹیبل پر آسٹریلیا تین اور برطانیہ دو طلائی تمغوں کے ساتھ بلترتب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔

مقابلوں کے پہلے روز شوٹنگ، سائکلنگ، جوڈو، پاور لفٹنگ اور تیراکی میں طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا۔

سائکلنگ میں خواتین کے تین کلومیٹر کے انفرادی مقابلوں میں برطانیہ کی سارہ سٹورے نے میزبان ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا، یہ ان کا پیرالمپکس میں اٹھاواں طلائی تمغہ تھا۔

اس کے علاوہ جرمنی کی دو جڑواں بہنوں نے جوڈو میں الگ الگ طلائی تمغہ حاصل کیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔