بیل کی عمدہ بلے بازی، انگلینڈ فاتح

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 ستمبر 2012 ,‭ 17:36 GMT 22:36 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

لندن میں انگلینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

ہاشم آملہ اور ابراہم ڈی ویلیئرز کی اہم اننگز کی بدولت مہمان ٹیم نے آٹھ وکٹ پر دو سو بیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جینمز ٹریڈ ویل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دو سو اکیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور مقررہ ہدف سینتالیسوں اوور میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ایئن بیل اٹھاسی رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ان کے علاوہ جوناتھن ٹراٹ نے پینتالیس رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

اس میچ کے لیے انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ جنوبی افریقہ نے مورنے مورکل کی جگہ میکلارن کو کھلایا تھا۔

شکست کے بعد جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک مایوس کن کارکردگی تھی اور اب ہماری توجہ ٹرینٹ برج پر مرکوز ہے۔ مجھ سمیت جنوبی افریقی بلے بازوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ آج کی شکست کے بعد ہمیں سیریز دو دو سے برابر کرنے کے لیے اپنی ساری قوت صرف کرنا ہوگی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔