بھارت نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  پير 3 ستمبر 2012 ,‭ 14:24 GMT 19:24 PST
کوہلی

ویرات کوہلی کو بنگلور ٹیسٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اس فتح کے نتیجے میں بھارت نے دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

کلِک میچ کے تازہ اسکور کارڈ کے لیے یہاں کلک کریں

بنگلور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کھیل کے چوتھے دن ہی ہوگیا۔

چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ تیسرے دن کے سکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کر سکی اور اپنی دوسری اننگز میں دو سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی بارہ رنز کی برتری کی وجہ سے بھارت کو فتح کے لیے دو سو اکسٹھ رنز کا ہدف ملا جو اس نے پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بلے بازی کی اور نصف سنچری سکور کی۔

انہوں نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ کوہلی اکیاون اور دھونی اڑتالیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویرات کوہلی کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ سپنر روی چندرن ایشون کے حصے میں آیا۔

اس ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو پینسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس کے جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی کی سنچری اور مہندر سنگھ دھونی اور سریش رائنا کی نصف سنچریوں کی بدولت تین سو ترپن رنز بنائے تھے۔

دو میچوں کی اس سیریز میں کے پہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور ایک سو پندرہ رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔