سرینا ولیمز یو ایس اوپن کے فائنل میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 8 ستمبر 2012 ,‭ 02:33 GMT 07:33 PST

سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں اپنی حریف سارا ایرانی کو شکست دی

امریکہ کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ اتوار کو وکٹوریا ازرینکا سے ہو گا۔

سرینا ولیمز نے جمعہ کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں اٹلی کی سارا ایرانی کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی۔

امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز چھٹی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

تیس سالہ سرینا نے میچ جیتنے کے بعد کہا ’چھٹی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچنا بہت اعزاز کی بات ہے اور میں بہت خوش ہوں۔‘

چودہ گرینڈ سلام جیتنے والی سرینا ولیمز نے لندن اولمپکس میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔

سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں اپنی حریف سارا ایرانی کو چونسٹھ منٹ میں سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

واضح رہے کہ رواں برس انیس مئی کو فرنیچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد سرینا ولیمز نے گزشتہ پچیس میچوں میں فاتح رہی ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔