یو ایس اوپن فائنل:مرے بمقابلہ جاکوچ

آخری وقت اشاعت:  پير 10 ستمبر 2012 ,‭ 20:10 GMT 01:10 PST
فائل فوٹو

سربیائی نواک جاکوچ یو ایس اوپن ٹائٹل کا دفاع کریں گے

دفاعی چیمپئن نوواک جاکوچ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں جہاں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے سے مقابلہ ہو گا۔

نواک جاکووچ مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے ہیں اور اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔

نوواک جاکوچ نے سیمی فائنل میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کو ایک آسان مقابلے کے بعد ہرا کر پہنچے ہیں۔

نیویارک میں سنیچر کو آنے والے طوفان کی وجہ سے ڈیوڈ فیرر اور نواک جاکوچ کا مقابلہ ملتوی کر دیاگیا تھا جسے اتوار کو پورا کیا گیا۔

نوواک جاگوچ اور مرے کے مابین مقابلہ پیر کو برطانوی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

سربیائی نواک جاکوچ چھٹے عالمی ٹائٹل کی تلاش میں ہیں۔

نواک جاکوچ اور اینڈی مرے کے مابین چودہ مقابلے ہو چکے ہیں جس میں نواک جاکوچ کا پلڑی بھاری رہا ہے اور انہوں نے چودہ میں آٹھ جیت رکھے ہیں۔

اینڈی مرے کا کھیل عروج کی طرف ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور حال میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔