چنئی : نیوزی لینڈ کی ایک رنز سے جیت

آخری وقت اشاعت:  منگل 11 ستمبر 2012 ,‭ 17:16 GMT 22:16 PST

چنئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ایک رن سے شکست دے دی۔

بھارت کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسٹھ رنز بنا سکی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے ستر جبکہ یوراج سنگھ نے چونتیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فرینکلین اور ملز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیتنے کے لیے ایک سو اڑسٹھ رنز کا ہدف فراہم کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ران نکول اور گپٹل نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور دو رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

دو وکٹوں کے نقصان کے بعد برینڈن مکلم اور کین ویلمسن نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ کے لیے نوے رنز کی شراکت قائم کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گیارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اکانوے رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز کین ویلمسن رہے، انہوں نے تین چوکوں کی مدد سے اٹھائیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان نے تین اور ظہیر خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔