سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے

آخری وقت اشاعت:  منگل 18 ستمبر 2012 ,‭ 10:45 GMT 15:45 PST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلی بار ایشاء میں کھلیا جائیگا

سری لنکا میں منگل سے چوتھا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ ہمبنٹوٹا کے سٹیڈیم میں میزبان ٹیم سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائےگا۔

اس ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور فائنل میچ سات اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا پہلا مقابلہ افغان ٹیم سے جمعہ کے روز ہوگا جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ افغانستان کے ساتھ بدھ کے روز کھیلےگا۔

پاکستان نے پیر کے روز بھارت کے ساتھ ورام اپ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میزبان ٹیم سری لنکا کو اس ٹونامنٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جو پہلی بار اس خطاب پر قبضہ کرنے کی کوشش کرےگي۔

ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردنے کا کہنا ہے ’ہم فیورٹ ٹیموں سے ایک ہیں لیکن ہم اس پیک کا حصہ ہیں جسے اگر اچھا مومنٹم مل جائے تو وہ منزل پر پہنچ سکتی ہے۔ سری لنکا میں کرٹ کا کریز ہے اور امیدیں بھی بہت وابستہ ہیں۔‘

کسی بھی ایشیائی ملک میں کھیلا جانے والا یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ہو گا۔ اس سے پہلے تین عالمی کپ جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو ئے ہیں۔

اٹھارہ ستمبر سے سات اکتوبر تک جاری رہنے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے دوران کُل ستائیس میچ کھیلے جائیں گے۔

رواں برس منعقد ہونے والے عالمی کپ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اٹھارہ ستمبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی دس ٹیموں کے علاوہ افغانستان اور آئر لینڈ نے رواں برس مارچ میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے پہلے مرحلے میں چار گروپوں کی دو بہترین ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر ایٹ مرحلے میں بھی دو گروپ ہوں گے اور وہاں کی دو سر فہرست ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی کے گزشتہ تین عالمی مقابلوں میں اب تک پاکستان نے بیس میچ کھیلے جس میں سے اس نے بارہ میچ جیتے، سات ہارے جبکہ پاکستان کا ایک میچ ٹائی ہوا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔