ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: میزبان ٹیم پہلے میچ میں فاتح

آخری وقت اشاعت:  منگل 18 ستمبر 2012 ,‭ 15:57 GMT 20:57 PST

اجنتا مینڈیز نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بہترین بولنگ کا اپنی ہی ریکارڈ توڑ دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو بیاسی رنز سے شکست دے دی ہے۔

اس سے پہلے سری لنکا نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیاسی رنز بنائے تھے۔ زمبابوے کی ٹیم اس ہدف کے تعاقب میں ایک سو رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

اجنتا مینڈیز نے ٹیم میں واپسی پر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بہترین بولنگ کا اپنی ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے چار اووروں میں آٹھ رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی جانب سے چار کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ ان کے کامیاب ترین بلے باز بیس کے سکور کے ساتھ ہیملٹن مساکادزہ رہے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا کی جانب سے دلشان مونا ویرا اور دلشان تلک رتنے نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

سری لنکا کی جانب سے سنگا کارا نے چوالیس اور مینڈس نے تینتالیس رنز بنائے۔

سری لنکا میں منگل سے شروع ہوا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ چوتھا عالمی کپ ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور فائنل میچ سات اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا پہلا مقابلہ افغان ٹیم سے جمعہ کے روز ہوگا جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ افغانستان کے ساتھ بدھ کے روز کھیلےگا۔

پاکستان نے پیر کے روز بھارت کے ساتھ ورام اپ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میزبان ٹیم سری لنکا کو اس ٹونامنٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جو پہلی بار اس خطاب پر قبضہ کرنے کی کوشش کرےگي۔

ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردنے کا کہنا تھا ’ہم فیورٹ ٹیموں سے ایک ہیں لیکن ہم اس پیک کا حصہ ہیں جسے اگر اچھا مومنٹم مل جائے تو وہ منزل پر پہنچ سکتی ہے۔ سری لنکا میں کرٹ کا کریز ہے اور امیدیں بھی بہت وابستہ ہیں۔‘

کسی بھی ایشیائی ملک میں کھیلا جانے والا یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ہو گا۔ اس سے پہلے تین عالمی کپ جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو ئے ہیں۔

اٹھارہ ستمبر سے سات اکتوبر تک جاری رہنے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے دوران کُل ستائیس میچ کھیلے جائیں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔