آسٹریلیا کی سترہ رنز سے جیت

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 ستمبر 2012 ,‭ 16:44 GMT 21:44 PST

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں ڈک ورتھ لیوس کے تحت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سترہ رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا نے نو اعشاریہ ایک اوور میں ایک سو رنز سکور کیے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

کلِک تفصیلی سکور کارڈ

اس وقت بارش شروع ہو گئی تھی جس کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔

آسٹریلیا نے اس جیت کے ساتھ اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کا مقابلہ اب آئر لینڈ کے ساتھ ہو گا۔

آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے چوبیس گیندوں میں 41 رنز سکور کیے جبکہ مائیکل ہسی نے انیس گیندوں میں اٹھائیس رنز سکور کیے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز بنا سکی۔

اوپنر اور ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز گیل نے تینتیس گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ انہوں نے پانچ چوکے اور چار شاندار چھکے مارے۔ ان کا واٹسن نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑا۔

گیل کے آؤٹ ہونے کے بعد سیمیولز نے عمدہ بیٹنگ کی اور بتیس گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

ان کا کیچ وارنر نے ہوگ کی گیند پر پکڑا۔

وین براوو نے بھی تیز کھیلتے ہوئے اکیس گیندوں پر ستائیس رنز سکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سٹارک نے تین، واٹسن نے دو اور کمنز، کرسچیئن اور ہوگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔