ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی: محمد حفیظ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 6 اکتوبر 2012 ,‭ 04:58 GMT 09:58 PST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے جیتنے کی بہت کوشش کی تاہم کرکٹ میں ایک ٹیم نے جیتنا اور ایک نے ہارنا ہوتا ہے۔

سنیچر کو لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم سیمی فائنل ہار گئے تاہم مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے محنت کی تاہم ہم فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔

آل راؤنڈر عبدالزاق کو سیمی فائنل میں نہ کھلانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ یہ ٹیم مینجمیٹ کا فیصلہ تھا کیونکہ ہمیں ایک بالر چاہیے تھا جو نئے گیند سے بالنگ کر سکے اس لیے ٹیم میں سہیل تنویر کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سہیل تنویر نے اپنا رول اچھے طریقے سے ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سیمی فائنل میں ہماری بیٹنگ مڈل آرڈر میں کولیپس ہوئی اور اس وجہ سے ہم اس ٹارگٹ کو حاصل نہ کر سکے۔

شاہد آفریدی کی کارکردگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی سے مایوسی ضرور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی نے جتنی محنت کی بد قسمتی سے قوم کو وہ نتائج نہیں دے سکے جس کا انہیں بھی افسوس ہو گا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔