انیل کمبلے آئی سی سی کمیٹی کے چیئر مین منتخب

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 12 اکتوبر 2012 ,‭ 19:19 GMT 00:19 PST

بھارت کے سابق سپنر انیل کمبلے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو سٹراس کو کمیٹی کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے۔

انیل کمبلے ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ کی جگہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی جگہ لیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے ائین بشپ کے کمیٹی کے رکن کے طور پر مزید کام کرنے سے انکار کے بعد سابق انگلش کپتان اینڈریو سٹراس ان کی جگہ کام کریں گے۔

یاد رہے کہ اینڈریو سٹراس نے اگست میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی سال میں دو بار اپنا اجلاس منعقد کرتی ہے جس میں ٹینکیکل اور دوسرے معاملات زیرِ بحث آتے ہیں۔

آئی سی سی بورڈ نے انیل کمبلے اور اینڈریو سٹراس کو ووٹنگ کے ذریعے متفقہ طور پر منتخب کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک ، چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے دس ممالک کے نمائیدوں کے علاوہ تین ایسوسی ایٹ ممبران پر مشتمل ہوتا ہے۔

آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک نے کلائیو لائیڈ کی کرکٹ کے لیے ان کی انتھک خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔