پیٹرسن کو خوش آمدید کہا جائے گا: براڈ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 11 اکتوبر 2012 ,‭ 11:44 GMT 16:44 PST

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیورٹ براڈ نے کہا کہ کیون پیٹرسن کی ٹیم میں واپسی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انگلینڈ کی مینیجمنٹ کیون پیٹرسن کے متعلق فیصلہ کرے گی ان کی چینجنگ روم میں واپسی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

براڈ نے اس خدشے کو مسترد کیا کہ برطانوی ٹیم کے دیگر کھلاڑی پیٹرسن کی واپسی کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پیٹرسن کی واپسی کے حوالے سے کوئی اختلافات نہیں ہیں اور یہ اب مینیجمنٹ پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا فیصلہ کرتی ہے۔

براڈ کے مطابق پیٹرسن کی واپسی کا فیصلہ مینیجمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیون پیٹرسن اور مینیجمنٹ کے درمیان ملاقاتیں جاری ہیں اور ہم ان کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بتیس سالہ کیون پیٹرسن کو گزشتہ ماہ اُس وقت ٹیم سے نکال دیا تھا جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم اور بالخصوص کپتان اینڈریو سٹراس کے بارے میں ’اشتعال آنگیز‘ ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے۔

بتیس سالہ کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کی جانب سے اٹھاسی ٹیسٹ میچوں میں انچاس اعشاریہ چار آٹھ کی اوسط سے اکیس سنچریوں اور ستائیس نصف سنچریوں کی بدولت سات ہزار چھہتر رنز بنا چکے ہیں۔

پیٹرسن نے ایک سو ستائیس ایک روزہ میچوں میں اکتالیس اعشاریہ آٹھ چار کی اوسط سے نو سنچریوں اور تئیس نصف سنچریوں کی مدد سے چار ہزار ایک سو چوراسی جبکہ چھتیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سینتیس اعشاریہ نو تین کی اوسط سے سات نصف سنچریوں کی مدد سے ایک ہزار ایک سو چھہتر رنز بنائے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔