رونی انگلینڈ فٹبال ٹیم کی کپتانی کریں گے

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 11 اکتوبر 2012 ,‭ 15:49 GMT 20:49 PST

رونی نے انگلینڈ کے لیے چھہتر میچ کھیلے ہیں

انگلینڈ کے مشہور فٹبالر وین رونی جمعہ کو ویمبلے گراؤنڈ میں سان مرینو کے خلاف فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائینگ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

برطانوی فٹبال کلب مانچیسٹر یونائیڈیڈ کی نمائندگی کرنے والے چھبیس سالہ وین رونی کو یہ ذمہ داری سٹیو گیراڈ پر عائد پابندی اور فرانک لیمپرڈ کے زخمی ہونے کے بعد سونپی گئی ہے۔

برطانیہ کی جانب سے چھہتر میچ کھیلے والے وین رونی کا یہ ذمہ داری ملنے کے بعد کہنا ہے کہ اپنے ملک کی فٹبال ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا ’یہ میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور میں یہ میچ جیتنے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔‘

رونی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے مداح بہت پسند ہیں جو پوری دنیا میں ان کا پیچھا کرتے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مینیجر رائے ویمبلے سٹیڈیم میں جمعہ کو ہونے والے میچ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا ’منگل کو پولینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا فٹبال کے عالمی کپ کا کوالیفائی میچ بہت اہم ہو گا اور انہیں امید ہے کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔