ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ مقابلوں کا آغاز

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 13 اکتوبر 2012 ,‭ 08:36 GMT 13:36 PST
جے وردھنے اور گمبھیر

چیمپئنز لیگ کا فائنل اٹھائیس اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈررز میں کھیلا جائے گا

جنوبی افریقہ میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کے مقابلے آج سےشروع ہو رہے ہیں۔

سنیچر کو پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹائٹنز اور آسٹریلیا کی ٹیم پرتھ اسکارچرز کے درمیان سنچورین میں کھیلا جاۓ گا۔

دوسرا مقابلہ بھارت کی آئی پی ایل فاتح ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز اور اس مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولز کے درمیان ہے۔

چیمپئنز لیگ کا فائنل اٹھائیس اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈررز میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دو ہزار گیارہ میں ممبئی انڈین نے چیمپئنز لیگ جیتا تھی جبکہ دوہزار دس میں چنئی سپر کنگز فاتح رہا تھا۔

چیمپئنز لیگ کے اس چوتھے ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ مقابلے نو اکتوبر کو شروع ہوئے تھے۔

چیمپئنز لیگ میں کل چودہ ٹیمیں شامل ہیں اور انھیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان میں سے چار ٹیمیں کولکتہ نائٹ رائڈرز، چنئی سپر کنگز، ممبئی انڈین اور دہلی ڈیئر ڈیولز بھارت سے شامل ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔