اینڈریو فلنٹاف نئے چیلنج کے لیے تیار

آخری وقت اشاعت:  منگل 23 اکتوبر 2012 ,‭ 16:04 GMT 21:04 PST

انگلینڈ کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد باکسنگ کے رنگ میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔

وہ تیس نومبر کو باکسنگ کے پہلے پروفیشنل میچ کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

اینڈریو فلنٹاف کا مقابلہ کس سے ہو گا اس کو صیغۂ راز میں رکھا جا رہا ہے۔ مانچسٹر میں ہونے والے اس ہیوی ویٹ باکسنگ کے مقابلے کے اینڈریو فلنٹاف جم کر محنت کر رہے ہیں اور چھ ہفتے کی ٹرینگ کے دوران چالیس پونڈ وزن کم کر چکے ہیں۔

اینڈریو فلنٹاف کا کہنا ہے کہ باکسنگ میچ کی تیاری ان کی زندگی کا سب سے مشکل کام تھا۔

فلنٹاف کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی باکسنگ میں شوق رکھتے ہیں لیکن بغیر کسی خاص تجربے کے اور اتنے تھوڑے وقت میں پروفیشنل باکسنگ میچ کی تیاری ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن میں تربیت کے دو سیشن ہوتے ہیں جس کے دوران جمنازیم میں کثرت اور باکسنگ کی تربیت شامل ہیں لیکن اس کیریئر میں مزا آ رہا ہے۔

اینڈیور فلنٹاف نے انیس سو اٹھانوے میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور دو ہزار دس میں گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

فلنٹاف کی کوچنگ عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن بیری میگوائن کے بیٹے شین میگوائن کر رہے ہیں۔

اینڈریو فلنٹاف جنہوں نے اناسی ٹیسٹ اور ایک سو اکتالیس ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

امید کی جا رہی ہے کہ میڈیکل بورڈ کی کلیئرنس کے بعد برٹش باکسنگ بورڈ اینڈریو فلنٹاف کو بارہ ماہ کے لیے باکسنگ لائسنس جاری کرے گا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔