پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے انعقاد کا فیصلہ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 27 اکتوبر 2012 ,‭ 14:49 GMT 19:49 PST
ذکاء اشرف

تیس کے قریب غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے

پاکستان ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کو واپس لانے کے لیے مارچ سے پریمیئر لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔

سنہ دو ہزار میں شدت پسندوں کے سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد سے مہمان ٹیموں نے پاکستان آنا بند کر دیا ہے، لیکن گزشتہ اختتام ہفتہ انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان آل سٹار ٹیموں کے درمیان کراچی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ہم نے پریمیئر لیگ شروع کرنے کا فیصلہ کیاکیونکہ یہ بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان واپس لانے کا بہترین وقت ہے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنوری سے مارچ تک کے دورہ میں تبدیلی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ دورہ چوبیس کو ختم ہو گا۔ اسی وقت پریمیئر لیگ پاکستان ٹوئنٹی ٹوئنٹی لانچ کرے گا۔

انڈین پریمیئر لیگ چار اپریل کو شروع ہو گی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ ’ہمیں اپنے پہلا ایونٹ شروع کرنے کے لیے صرف دو ہفتے چاہیئں اور ہم جنوبی افریقہ کے دورے کے باوجود انتظام کر لیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ پانچ فرینچائزز اور تیس غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔