دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا فاتح

آخری وقت اشاعت:  اتوار 4 نومبر 2012 ,‭ 16:55 GMT 21:55 PST

ملنگا سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر رہے

سری لنکا کے شہر پالیکلے میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چودہ رنز سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکن اننگز بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت کیا گیا۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اسے سترہ رنز پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ٹام لیتھم کو دو رنز کے انفرادی سکور پر لستھ ملنگا نے آؤٹ کر دیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس ابتدائی نقصان کے بعد راب نکول اور واٹلنگ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور سو رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر پریرا نے نکول کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو دوسری کامیابی دلوائی۔ نکول چار رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بنا سکے۔

واٹلنگ نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ہیراتھ نے کیچ کروایا۔

چونتیس اوورز میں ایک سو تیس رنز پر تین وکٹوں کے نقصان کے بعد کپتان راس ٹیلر نے قائدانہ اننگز کھیلی اور سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بہتّر رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو ایک بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔

سری لنکا کی جانب سے ملنگا دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

جواب میں سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو بارش آنے سے قبل اس نے تیئیس اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو اٹھارہ رنز بنائے۔

اس موقع پر شروع ہونے والی بارش کی وجہ سے پہلے میچ کچھ دیر کے لیے روکا گیا تاہم بارش کی شدت میں کمی نہ آنے اور گراؤنڈ کے ناقابلِ استعمال ہونے کے بعد امپائرز نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت فاتح قرار دے دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔