کلشکو نے اپنے باکسنگ اعزاز کا دفاع کیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 11 نومبر 2012 ,‭ 14:47 GMT 19:47 PST
کلشکو اور واچ

یہ کلشکو کو تیرھواں خطاب ہے۔

یوکرین کے باکسر ولادیمیر کلشکو نے اپنے باکسنگ کے اعزاز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ہے۔ انھوں نے ماریئز واچ کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دیا ہے۔

انھوں نے آئی بی ايف، آئی بی او، ڈبلیو بی او اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا خطاب متفقہ طور پر پولینڈ کے باکسر ماریئز کو جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ہرا کر حاصل کیا ہے۔

کلشکو پانچ راؤنڈ تک باکسنگ رنگ میں چھائے رہے لیکن پانچویں راؤنڈ میں واچ کے داہنے ہاتھ کے گھونسے نے انھیں گرا دیا تاہم یوکرین کے کلیشکو نے اسے برداشت کر لیا اور پھر انھوں نے مکّوں کی بوچھاڑ کر دی۔

ججوں نے ایک سو بیس کے مقابلے ایک سو سات، پھر ایک سو بیس کے مقابلے ایک سو سات اور ایک سو انیس کے مقابلے ایک سے نو کے واضح فرق سے کلشکو کو فاتح قرار دیا۔

یہ ان کا تیرھواں اعزاز تھا۔ یہ پہلا موقعہ تھا جب وہ اپنے لیجنڈری کوچ ایمینوئل سٹیووارڈ کے بغیر رنگ میں اترے تھے کیونکہ گزشتہ مہینے اڑسٹھ سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

اس جیت کے بعد انھوں نے اپنے تربیت دینے والے کو یاد کیا۔ انھوں نے کہا: ’میں ایک شخص کو یاد کرنا چاہتا ہوں جو بدقسمتی سے آج یہاں نہیں ہیں۔ ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں، ہم آپ کو بہت چاہتے ہیں۔ آپ ہمارے ساتھ ہمیشہ رنگ میں ہیں۔ شکریہ ایمینوئل۔‘

ہیوی ویٹ مقابلوں کے خواہش مند جوناتھن بینکس کو ان کا نیا ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔

اعتراف۔۔۔

"یہ سخت مقابلہ تھا اور ماریئز کو کافی مکے کھانے پڑے، میرا خیال تھا کہ وہ پانچویں راؤنڈ میں ڈھیر ہو جائیں گے لیکن انھوں نے مقابلہ جاری رکھا۔ انھوں نے پانچویں میں مجھے پکڑ لیا تھا لیکن اس کے بعد میں پیچھے رہ گیا۔"

واچ

شروع میں کلشکو نے ایک اور دو کا طریقہ کار اپنایا اور دوسرے راؤنڈ میں بھی انھوں نے اسی طریقہ کار کو ترجیح دیا۔ لیکن گزشتہ میچوں میں کسی سے شکست نہ کھانے والے واچ نے اپنے جارحانہ انداز سے ان کی اس کوششوں کو ناکام کر دیا۔

اس کے ساتھ پولینڈ کے واچ نے لوگوں کو اس وقت متحیر کردیا جب انھوں نے اپنے دایاں پنچ ان کے اوپر مارا اور کلشکو کو رسیوں کا سہارا لینے پر مجبور کر دیا۔

بہرحال اپنےتمام تر تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے کلیشکو نے اپنی حفاظت کی اور واچ کو ان کے ڈھیر کرنے کے ارادے سے باز رکھنے میں کامیاب رہے۔

گیارھویں راؤنڈ میں واچ کے ایک اور داہنے ہاتھ کے گھونسے نے کلیشکو کی بائیں آنکھ کے اوپر کٹے کا نشان ڈال دیا لیکن لیکن تب تک کلشکو نے برتری ثابت کر دی تھی۔

انھوں نے رنگ کے پاس بات کرتے ہوئے کہا: ’یہ سخت مقابلہ تھا اور ماریئز کو کافی مکے کھانے پڑے، میرا خیال تھا کہ وہ پانچویں راؤنڈ میں ڈھیر ہو جائیں گے لیکن انھوں نے مقابلہ جاری رکھا۔ انھوں نے پانچویں میں مجھے پکڑ لیا تھا لیکن اس کے بعد میں پیچھے رہ گیا۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔