برسبین ٹیسٹ ڈرا، کلارک مین آف دی میچ

آخری وقت اشاعت:  منگل 13 نومبر 2012 ,‭ 01:13 GMT 06:13 PST

برسبین میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔

آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے پہلی اننگز میں چھبیس چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست دو سو انسٹھ رنز بنائے اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو پچاس رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی اور جواب میں آسٹریلیا نے میچ کے آخری دن پانچ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو پینسٹھ رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئیر کر دی تھی۔

منگل کو میچ کے آخری دن جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسٹھ رنز بنائے اور اسے آسٹریلیا پر 51 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں کیلس 49 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے لیون اور پیٹنسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی خاص بات کپتان مائیکل کلارک کی چھبیس چوکوں کی مدد سے دو سو انسٹھ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز تھی۔

اس کے علاوہ مائیکل کلارک اور مائیک ہسی نے آسٹریلیا کی جانب سے پانچویں وکٹ کے لیے دو سو اٹھائیس رنز کی شراکت قائم کی۔

مائیکل کلارک اور کوون نے آسٹریلیا کی جانب سے چوتھی وکٹ کے لیے دو سو انسٹھ رنز کی شراکت قائم کی۔

اسی دوران کوون نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ برسبین ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مارکل نے تین اور ڈیل سٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جمعے کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔