چیلسی کے منیجر ڈی ماٹیو برخاست

آخری وقت اشاعت:  بدھ 21 نومبر 2012 ,‭ 18:27 GMT 23:27 PST

ڈی ماٹیو کو یو وانٹس سے شکست کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

برطانیہ کے فٹ بال کلب چیلسی نے منیجر ڈی مٹیو کو سبکدوش کر دیا ہے ۔چیلسی نے اپنے مینیجر ڈی میٹیو کو چیمپئنز لیگ میں اطالوی کلب یونٹس کے ہاتھوں تین صفر سے شکست کے بعد فارغ کر دیا۔

چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بارسلونا کے سابق کوچ پیپ گارڈیولا کے بہت بڑے مداح ہیں لیکن اس بات کی کم امید ہے کہ گارڈیولا چیلسی کا منیجر بننےمیں دلچسی کا اظہار کریں گے۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ چیلسی نے لیورپول کے سابق مینیجر رافیل بنیتا سے بھی رابطہ کیا ہے کہ وہ مختصر مدت کے لیے چیلسی کی قیادت سنبھال سکیں۔

بی بی سی کے سپورٹس ایڈیٹر کے مطابق کلب کا بورڈ بدھ کو نئے مینجر کا اعلان کرے گا۔

دو ہزار تین میں چیلسی کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد ابراہمووچ نے نویں مینیجر کو برخاست کیا ہے۔

اس عہدے کے لیے شاید بینیٹث کا نام لیا جا رہا ہے کیونکہ نیا مینیجر مختصر مدت کے لیے مقرر ہو گا۔

ہسپانوی کوچ رافیل بنیتا دسمبر دو ہزار دس میں انٹر میلان سے فراغت کے بعد سے دبئی میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے اس عہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

رافیل بنیتا نے دو ہزار چار میں لیورپول فٹ بال کلب کے مینیجر کا عہدہ سنبھالا اور دو ہزار پانچ کی چیمپئینز لیگ جیتا اور دو ہزار سات کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

بنیتانے کہا ’فٹبال میں بہت سے لوگ بات کر رہے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں کیا ہو گا مگر میں ایک ایسے کلب کی تلاش میں ہوں جو ٹرافیوں کے لیے چیلنج کر سکے اور چیلسی ان میں سے ایک ہے۔‘

جب بنیتا سے پوچھا گیا کہ مختصر مدت کے لیے مینجر بننے کے بارے میں ان کا کیا خیال ہوگا تو ان کا کہنا تھا ’مجھے اپنے ایجنٹ سے بات کرنی ہوگی اور دیکھنا ہو گا کہ انہوں نے پچھلے چند دنوں میں کیا کیا ہے ۔‘

ڈی مٹیو نگران مینیجر کی حیثیت سے چیلسی کے لیے چیمپئنز لیگ اور ایف اے کپ جیتا اور پھر جون میں ان کا کلب کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا گیا تھا۔

"فٹبال میں بہت سے لوگ بات کر رہے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں کیا ہو گا مگر میں ایک ایسے کلب کی تلاش میں ہوں جو ٹرافیوں کے لیے چیلنج کر سکے اور چیلسی ان میں سے ایک ہے۔"

رفائیل بینیٹث

یووینٹس سے شکست کے بعد جس کی وجہ سے چیلسی شاید چیمپئنز لیگ سے بالکل باہر ہو جائے ڈی مٹیو نے صرف آٹھ مہینے کے بعد ہی کلب نے انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جب تک ڈی مٹیو کوئی نئی ملازمت نہیں حاصل کرتے چیلسی انہیں ادائیگی کرتا رہے گا مگر اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

چیلسی اگر چیمپئنز لیگ سے باہر ہو جائے تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ چیمپئنز لیگ کی فاتح کوئی ٹیم گروپ کے پہلے مرحلے میں ہی لیگ سے باہر ہو جائے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔