ممبئی ٹیسٹ، بھارت کی اننگز 327 پر ختم

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 24 نومبر 2012 ,‭ 06:54 GMT 11:54 PST
مونٹی پنیسر

مونٹی پنیسر نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لیے

انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت کی ٹیم لنچ سے قبل ہی اپنی پہلی اننگز میں تین سو ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئي۔ جواب میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو اٹھتر رنز بنا لیا ہے۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے کپتان الیسٹیئر کوک ستاسی اور کیون پیٹرسن باسٹھ رنوں پر کھیل رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے دونوں وکٹ سپنر پراگیان اوجھا نے لی۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ چھیاسٹھ پر گری جب کامپٹن آؤٹ ہوئے اور دوسری اڑسٹھ پر جب جناتھن ٹراٹ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

کلِک میچ کا تازہ سکور جاننے کے لیے کلک کریں

اس کے بعد انگلینڈ نے مزید کسی نقصان کے ایک سو دس رنز کی ناقابل شکست شراکت داری نبھائی ہے۔

اس سے قبل پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو چھیاسٹھ رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے آج پہلا وکٹ مونٹی پنیسر کے ہاتھ آئی جب انھوں نے بھارت کے گیند باز اشون کو اڑسٹھ رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

انگلیند کی جانب سے بھارت کی پہلی اننگز میں مونٹی پنیسر نے ایک سو انتیس رنز کے عوض پانچ وکٹ لیے جبکہ گریم سوان نے ستّر رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کیے۔

بھارت کی جانب سے اس میچ کی خاص بات چیتیشور پجارا کی سنچری رہی جنہوں نے ایک سو پینتیس رنز بنائے اور وہ اس سیریز میں پہلی بار آؤٹ ہوئے۔

پجارا کو وکٹ کیپر پرائر نے سوان کی گیند پر سٹمپ آؤٹ کر دیا۔وہ کل کے اپنے ایک سو چودہ رنز میں صرف اکیس رنز کا اضافہ کر سکے۔ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں بھی انھوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔

بھارت کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ظہیر خان تھے انھوں نے گیارہ رنز بنائے۔

یہ میچ بھارت کے اوپنر وریندر سہواگ کا سوواں میچ ہے اور اس میں ان سے لوگ ایک اچھی اننگز کی امید کر رہے تھے لیکن وہ چار چوکوں کی مدد سے تیس رنز بناکر مونٹی پنیسر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پجارا

چیتیشور پجارا نے پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری سکور کی تھی۔

جمعے کو بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن اس کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ اوپنر بلے باز گوتم گمبھیر صرف چار رنز بناکر پہلے ہی اوور میں اینڈرسن کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد باون کے سکور پر ویرندر سہواگ بھی آوٹ ہو گئے۔

جب بھارت کا مجموعی سکور ساٹھ رنز تھا تو بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹندولکر صرف آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ انھیں بھی پنیسر نے آؤٹ کیا۔

ویرات کوہلی نے انیس رنز بنائے اور پنیسر کا شکار بنے جبکہ یوراج سنگھ کو گریم سوان نے صفر پر آؤٹ کر دیا۔

کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پجارا کے ساتھ بھارت کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور پچاس رنز کی شراکت داری کی۔ وہ انتیس رنز بناکر پنیسر کی گیند پر سوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد اشون نے پجارا کے ساتھ مل کر ستانوے رنز کی قابل قدر شراکت داری کی جو ابھی تک جاری ہے۔

پہلے دن کے اختتام پر دونوں ٹیمیں برابری پر نظر آ رہی ہیں۔ اگر بھارت نے دو سو چھیاسٹھ رنز بنا لیے ہیں تو انگلینڈ نے چھ وکٹ لے لیے ہیں۔ اگر پجارا نے سنچری بنائی ہے تو پنیسر نے بھی چار اہم وکٹیں لی ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔